اوکاڑہ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ میں ضلعی سطح پر پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات کا انعقاد

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ میں ضلعی سطح پر پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل محترمہ مسز ثمینہ زبیر تھیں۔ طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پینٹنگ کے مقابلوں میں طالبہ ایمن یاسین نے اول فصیحہ ثنا نے دوسری اور شبینہ خورشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اردو ڈرامہ کے مقابلے میں ” ہم کسی سے کم نہیں”ڈرامہ کو پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل نے طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور طالبات میں حب الوطنی کے جذبات کو مہمیز ملتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes