خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا

Published on December 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


مانگا منڈی(یو این پی) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں بزمِ سلطان العاشقین کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے مریدین اور عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ متلاشیان حق آپ مدظلہ الاقدس کی نورانی صحبت سے فیض یاب ہوۓ۔ بزمِ سلطان العاشقین میں خواتین کے لئے پردہ کا اہتمام تھا۔ مہمانانِ گرامی کے لئے وسیع لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔ ہفتہ وار بزمِ سلطان العاشقین کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو اسم اعظم کی دعوت دینا ہے۔ طالبانِ مولیٰ نے سلطان العاشقین کے دست اقدس پر بیعت ہو کر ذکر و تصور اسمِ اعظم اور مشق مرقوم وجودیہ کی نعمت عظمیٰ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog