پاکستان ہماری پہچان، سب کو مل کر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ فرح عظیم شاہ

Published on August 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی، کوئی محب وطن ملکی سالمیت کے خلاف بات نہیں کرسکتا، پاکستان ہماری پہچان، سب کو مل کر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے متحد ہوجائیں، بلاجواز پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے، تمام رنجشوں کو بھلا کر متحد ہوجائیں کیونکہ آج ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کی سخت ضرورت ہے، سوشل میڈیا کا دور ہے، بات کو بغیر تصدیق کے آگے بڑھایا جاتا ہے، کسی بھی بات کو آگے پھیلانے کے حوالہ سے ہم سب کو احتیاط کرنی چاہئے، ہیلی کاپٹر حادثہ کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک جنگ ہے جسے ہائبرڈ وار کا نام دیا گیا ہے، اگر کسی قوم یا ملک کو تباہ کرنا ہو تو سوشل میڈیا سب سے بہترین ہتھیار ہے، یہی سب کچھ ہم اپنے ملک میں بھی دیکھ رہے ہیں، جانے انجانے میں ہم بیرونی سازشوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ہمارے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جہاں ملک کی سالمیت کی بات ہو، ملک کے استحکام کی خاطر ہماری زبانیں بند ہوجانی چاہئیں، آجکل سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں بات کو بغیر تصدیق کے آگئے بڑھایا جاتا ہے، ہیلی کاپٹر حادثہ کے حوالہ سے ہم سب اس مذموم سوشل میڈیا مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں، میں تمام پاکستانیوں، میڈیا اور خصوصا میڈیا مالکان سے کہتی ہوں کہ وہ بھی محب وطن ہیں لہذا ایسے پرپیگنڈا کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog