فاروق آباد ، شہداء کربلا کی یاد میں لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

Published on August 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) محرم الحرام میں دوسرے شہروں کی طرح فاروق آباد میں بھی شہداء کربلا کی یاد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے اور قبروں کی لپائی مرمت صفائی ستھرائی کرنے کیلئے قبرستان کا رخ کرنے لگے اور اپنے پیاروں کی قبروں کو پہچاننے کیلئے سنگ مرمر کے قطبہ لگائے جا رہے ہیں محرم الحرام میں قبرستانوں میں مٹی ڈالنے کے لیے لوگوں کا رش لگ جاتا ہے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر لپائی کرنے کیلئے کچی مٹی لاکر قبروں کی لپائی کرتے ہیں ماہ محرم شروع ہوتے ہی قطبوں اور پھول کی پتیاں کی دکانوں پر خریداروں کا رش لگ جاتا ہے اس کے علاوہ لوگ دنیا چھوڑ جانے والوں کی قبروں پر فاتحہ خانی کرکے پھولوں کی پتیاں اور پھولوںکی چادریں چڑھاتے ہیں شہر کے تمام راستوں اور جگہ جگہ مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy