ٹھٹھہ ولیوں کا شہر ہے، اس شہر کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر احمد

Published on October 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ایک قدیمی اور ولیوں کا شہر ہے، اس شہر کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے، ٹھٹھہ کی عوام کو میں کسی بھی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتا،کام میں سُستی کرنے والے اسٹاف کو ہمیشہ کے لیے گھر بیٹھنا پڑیگا، ایسے خیالات کا اظہار ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے آنے والے نےْ ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر احمد نے میونسپل کمیٹی میں جواےْننگ کرکے اسٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا، ائڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر نے مزید کہا کے میں کسی بھی سیاسی دباوء سننے والا نہیں اگر کوئ بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غاےْب یا سُستی دکھاتے دیکھا گیا تو اس کے اوپر سخت قدم اٹھایا جاےْگا، مجھے آج اس قدیمی شہر کی خستہ حالی دیکھ کر بڑا دُکھ پہنچا ہے ،اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوکہا کے آپکا اور ٹھٹھہ کے ہر عام و خاص عوام کا ساتھ اگر ہمارے ساتھ رہا تو میں ٹھٹھہ شہر کو گندگی سے پاک وصاف کرکے دکھاونگا،انہوں نے مزید کہا کے شہریوں کو میونسپل کمیٹی کے کسی بھی عملے سے اگر کوئ بھی شکایت ہوتو مجھ سے بلادیر رابطہ کرسکتی ہے،اس موقعے پر اکاونٹ آفیسر عبدالمجید کوراء، سب انجنےْر ذوالفقار علی لاشاری اور دیگر عملہ موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکنڈ سول جج ٹھٹھہ جھانگیر جمالی کا سول اسپتال مکلی کے شعبہ ہیپاٹاےْٹس پر چھاپہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی پریس کلب کی نشاندہی پر سیکنڈ سول جج ٹھٹھہ جھانگیر جمالی کا سول اسپتال مکلی کے شعبہ ہیپاٹاےْٹس پر چھاپہ، پچھلے دو ماہ سے مسلسل سول اسپتال مکلی میں ہیپاٹاےْٹس کنٹرول کی ادویات غاےْب،سی ایم او کی آےْں باےْں شاےْں،تفصیلات کے مطابق مکلی پریس کلب جانب سے سول اسپتال مکلی میں مسلسل ادویات کی کمی کی خبریں چلنے کے بعد سیکنڈ سول جج ٹھٹھہ جھانگیر جمالی نے اچانک سول اسپتال مکلی کا دور ا کیا ، سیکنڈ سول جج جھانگیر جمالی کو ہیپاٹاےْٹس وارڈ میں دورے کے دوران مریضوں کی جانب سے ہیپاٹاےْٹس کی مخصوص( سوفومیک)گولی مسلسل ناملنے ، مرف کی جانب سے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اورسول اسپتال مکلی کی انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کے باعث یپاٹاےْٹس کے مریضوں کو کراچی کی اسپتالوں میں منتقل کرنے کی شکایتو ں اور ٹھٹھہ ضلع میں رجسٹرڈ 292مریضوں کے علاج میں اسپتال انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آےْ دن اموات معمول ہونے کی شکایت پر سیکنڈ سول جج ٹھٹھہ کا سی ایم او ڈاکٹر لال میر شاہ شیرازی سے سخت سوالات ،سیکنڈ سول جج ٹھٹھہ نے سی ایم او سول اسپتال مکلی کو یپاٹاےْٹس کے مریضوں کا علاج فوری طور پر زکوات فنڈز میں سے کرانے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题