عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کے اہم رہنماؤں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسہ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes