سعودی عرب میں پہلی ایسوسی ایشن آف پایلٹس کے قیام کی منظوری

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ (ایم ایل ایس ڈی) اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے ) نے سعودی عرب میں پہلی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن آف پائلٹس کے قیام کی منظوری دےدی ہے. ایسوسی ایشن جنرل ایڈ منسٹریشن آف این جی او میں رجسٹرڈ ہوگی اور اسکا ہیڈ کواٹر جدہ میں ہوگا۔ کیپٹن عبدالعزیز بن ابوالخیر الخیاط کوایسوسی ایسشن کا صدر، ڈاکٹر احمد بن سعد الفرح کو نائب صدر اور کیپٹن پائلٹ بین بشیر فلاتا کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر طارق بن علی فدق، کپتان پائلٹ حشام بن عبداللہ زار، کیپٹن پائلٹ احمد بن شیہات مفتی، میجر جنرل حماد بن عبدالرحمن الحسون، کپتان ڈاکٹر عصام بن عبداللہ دانش، سليمان بن صالح الراجیحی اور میجر جنرل ڈاکٹر ایم مصطفی جہنی بانی بورڈ ممبر ہونگے۔
.جنرل سیکرٹری کیپٹن فلاتا نے نشاندہی کی ہےکہ پائلٹ ایسوسی ایشن جدہ میں جلد ہی آپریشن شروع کرے گی. اس ایسوسی ایشن کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب میں پائلٹس اور ہوا بازی کے شعبہ سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ، تکنیکی اور انتظامی تعلیم و تربیت ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog