سپریم کورٹ نومنتخب سینیٹرز سے شفافیت کا حلف لے، سراج الحق کا مطالبہ

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

کراچی(یواین پی) امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری کی کرامات سامنے آ گئیں، وڈیرے جیت گئے لیکن سیاست ہار گئی۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نومنتخب سینیٹرز سے شفافیت کا حلف لیں۔کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ سینیٹ الیکشن اغوا برائے تاوان تھا، پارٹیوں نے اپنے ہی ممبر کو خریدا کہ کہیں کوئی اور نہ خرید لے۔ انتخابات کی شفافیت جاننے کے لیے سپریم کورٹ نومنتخب سینیٹرز سے حلف لے۔امیرِ جماعت اسلامی نے اپنی تقریر کے دوران نیب کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پلی بارگینگ کا قانون کرپشن کی حوصلہ شکنی نہیں کر سکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog