پی ٹی آئی کا شہرازہ بکھرتا نظر آرہا ہے،چوہدری محمد یاسین

Published on August 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

مظفرآباد(یواین پی)ضہ جموں وکشمیر میں حق کا علم بلند کرنیوالے عظیم کشمیری رہنما شہید شیخ عبدالعزیزکی برسی لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منائی گئی، ریاستی دارالحکومت میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ”کل جماعتی حریت کانفرنس” کے زیر اہتمام بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین، شہید کے برادر اصغر محمد یعقوب شیخ، سیکرٹری اطلاعات حریت کانفرنس امتیاز وانی، حریت کانفرنس کے نمائندگان اعجاز رحمانی، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ، گلشن احمد، زاہد اشرف، جموں کشمیر پیپلز لیگ آزادکشمیرو گلگت بلتستان کے صدر محمد یونس میر، ریفیوجی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین گوہر کشمیری، مزمل اسلم ایڈووکیٹ، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام، عبدالعزیز علوی، پیپلز پارٹی کے رہنماء شوکت جاوید میر اور قاری مقبول الرحمان کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر شیخ عبدالعزیز کی لازوال قربانی کو سلام عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کیئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج شہید عزیمت کا چودہواں یوم شہادت اس عزم اور عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے کہ جب تک شہید کے خواب کی تعبیر آزادی کو حاصل نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک جدوجہد آزادی کو جاری رکھا جائے گا۔ مقررین نے آزادی، حق خودارادیت اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیئے شہید عظیمت کی لازوال، انتھک اور بے مثال جدوجہد پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ جب 2008 میں جموں کے ہندو بلوائیوں نے کشمیری تاجروں کے راستے روک کر کشمیر کی ناکہ بندی کرکے وادی کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی تو شہید عظیمت نے ہزاروں افراد کی قیادت کرتے ہوئے مظفرآباد چلو قافلے کی قیادت سمبھالی۔ شہید عبدالعزیز نے سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر بھارتی قابضین کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت پائی۔ اس موقع پر تیری منڈی میری منڈی کے نعرے بلند ہوئے، چونکہ شیخ عبدالعزیز نے پاک سرزمین پر جب قدم رکھا تو سب سے پہلے انہوں نے سجدہ کیا جس کی وجہ سے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو ا اور بھارتی دندرہ صفت فورسز نے شیخ عبدالعزیز کو شہید کردیا۔ مقررین نے شہیدؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظالمانہ اور سفاکانہ فوجی قبضے سے آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک مارچ کیا اور عبدالعزیز شہیدؒ اور دیگر شہدآئے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے دعاء کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme