نئے پاکستان کے نام پر کٹھ پتلیوں کی آمریت قائم ہے: بلاول بھٹو زرداری

Published on July 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

سکھر: (یواین پی) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کے جمہوری، معاشی و انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، نئے پاکستان کے نام پر کٹھ پتلیوں کی آمریت قائم ہے اور اسکا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو جدوجہد کرنا ہو گی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی صاف و شفاف انتخابات نہیں چاہتے، اس لیے یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں اور دوسرے امیدواروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ یہ کھلی حقیقت ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں امیدواروں پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے اور سازشیں بھی کی جا رہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی ان سازشیوں کا مقابلہ کرکے ان کو ناکام کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار کے کیس کا فیصلہ 16 جولائی کو سنایا جائے گا جبکہ ضمنی انتخاب 18جولائی کو ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مخالفین کو الیکشن نہیں سلیکشن پسند ہے۔ الیکشن سے بھاگنے کیلئے ہر کسی قسم کے ہتھکنڈے اور دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی، ٹیکسزکا طوفان ہے۔ پی ٹی ایم ایف بجٹ میں عوام کے لیے تکلیف، امیروں کے لیے ریلیف ہے۔ عوام دشمن بجٹ میں غریب کے لیے کچھ نہیں۔ عمران کا ہر وعدہ جھوٹا اورہرنعرہ دھوکہ نکلا۔ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، پوچھنا چاہتا ہوں کیا انہوں نے ایک بھی نوکری دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog