نوازشریف کیسے مظلوم ہیں جو عدالت بھی آئیں توچھ گاڑیاں آگے اور چھ پیچھے ہوہتی ہیں،آصف علی زرداری

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

تونسہ(یوا ین پی)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کیسے مظلوم ہیں جو عدالت آئیں تو چھ گاڑیاں آگے اور 6پیچھے ہوتی ہیں ،مظلوم توہم ہیں جوبکتربندگاڑی میں آتے تھے،شریف برادران سی پیک کو سمجھ نہیں پائے ،انہیں منگولیا میں چین کے سی پیک کی سٹڈی کرنی چاہیے، ہمارے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جارہے ہیں جب ہماری حکومت تھی تو اپنی پارٹی کے لوگوں سے بھی زیادہ فنڈز چوہدری نثار علی خان کو دیئے تھے۔منگل کو تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ہراچھے برے وقت میں ساتھ دیا ہے،امیدہے سینیٹ انتخابات وقت پرہوں گے اس بارپنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔آصف زرداری نے کہاکہ لاہوراور جنوبی پنجاب میں بہت فرق ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمارے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کررہی جو اس کی تنگ نظری کا ثبوت ہے جبکہ ہم نے اپنے دورحکومت میں مخالفین کوزیادہ فنڈزدیے ہیں اور میں نے اپنے لوگوں سے بھی زیادہ فنڈز چوہدری نثارعلی کو فراہم کیے تھے اور ان کا بجٹ ہمارے ایم این ایزسے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کیسزبھی بھگتے ہیں،اگرعدلیہ کی بات کرتے ہیں توپھرشہبازشریف کاوہ کیس بھی نکالاجائے جس میں شہبازشریف جج سے بات کرتے ہیں،شہبازشریف کی ایک دن سیف الرحمن سے بات ہوتی تھی اور دوسرے کام ہوجاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج مسئلہ مودی کی سوچ ہے بھارت کامسئلہ نہیں ہے،بھارت خود سیکولرقراردیتاہے لیکن مودی کے بھارت میں سیکولرازم نظرنہیں آتا۔یہ وہ انڈیانہیں جوانگریزنے بنایا تھا،یہ انڈیا اب مودی کا انڈیاہے۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ نوازشریف کیسے مظلوم ہیں جو عدالت بھی جائیں تو چھ گاڑیاں آگے اور چھ پیچھے ہوتی ہیں بلکہ کہیں بھی جائے تو فل پروٹوکول کیساتھ جاتے ہیں ۔نوازشریف کی پنجاب اور وفاقی میں اپنی حکومتیں ہیں پھریہ مظلوم کیسے ہوئے؟ ،مظلوم توہم ہیں جوبکتربندگاڑی میں آتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایسے منصوبوں کاافتتاح کیاجاتاہے جن نہ شروعات ہے اور نہ ہی اختتام ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کا منگولیا میں چین کی سرمایہ کاری سے موازنہ نہ کیاجائے۔2ٹریلین سے زیادہ کی خوراک امپورٹ کرتاہے۔آصف زرداری نے کہاکہ پاناما کیس تویہاں سے شروع نہیں ہوا،پاناما کیس کی دستاویزات کاانکشاف بیرون ملک سے ہواہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy