تحریک انصاف نے سیاست کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔ ا ٓصف باجوہ

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور(یو این پی)سابق ایم پی اے،معروف قانون دان اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سیلاب سے مررہے ہیں اور پی ٹی آئی کو سیاست کی پڑی ہوئی ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس پوری کی پوری پی ٹی آئی کو ہی دفن کردے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کی یہ اولین ذمے داری بنتی ہے کہ ہم سیلاب زدگان کی امداد کریں اور تب تک اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ دیں۔سیلاب زدگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے امدادی کیمپوں اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اور فارن فنڈنگ کے ممنوعہ ذرائع اپنا کر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔ قوم سے دھوکہ کیا اور سچ کو چھپانے کی ہر کوشش کی۔ قومی سیاسی قیادت پر کیچڑ اچھالا، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور کرپشن کو فروغ دیکر ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جو بویا اب وہی کاٹیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy