پاکستان کا 75 واں یوم آزادی (کل) منایا جائیگا

Published on August 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینارز اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا
اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کا 75واں یوم آزادی کل (اتوار) 14 اگست کوقومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔دن کا آغاز مساجدمیں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمےکیلئے دعاؤں سے ہوگا،وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوںمیں 21،21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچمکشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اہم حکومتی اور سرکاری شخصیات شرکت کریں گی۔ ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینارز اور دیگرتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین جدوجہد آزادی کی تحریک میں دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔حکومتی، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے۔ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوسری
جانب گلی محلوں اوربازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجا دیاگیا۔ اہم سرکاری و نجی عمارگوں پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ چراغاں بھی کیا گیا ہے۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے بازاروں میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے اور بیجز، جھنڈیوں اور قومی پرچم کی طرز پر لباس کے سٹالز پر خریداری عروج پر ہے۔تاجروں کی مختلف تنظیموں نے پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تجارتی مراکز میں ملی نغموں اور قومی ترانے کی دھنیں پیش کرنے کے لئے ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دئیے ہیں۔جشن آزادی کے موقع پرپاکستان ٹیلی وژن،ریڈیو پاکستان سمیت نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز پر خصوصی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد تمام صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں ں پرسکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیاگیا ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات کے مقامات پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题