فیصل آباد، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کروں گا،عابد شیر علی

Published on August 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے فیصل آباد میں 25 ستمبر کو منعقد ہونےوالے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ہفتہ کے روزاپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔عابد شیر علی لیگی کارکنان کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے دفتر پہنچے جبکہ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی فیصل آباد میاں طاہر جمیل سمیت بعض دیگر لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔الیکشن کمیشن آفس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وہ حلقہ این اے 108فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کریں گے بلکہ ضمنی انتخاب میں حلقہ کے عوام 2018 میں دھاندلی سے الیکشن جیتنے والوں سے بدلہ لیں گے اور پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ این اے 108کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔نہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ ملک کے سب سے بڑے چور،ڈاکونااہل، نکمے،سلیکٹڈسابق وزیر اعظم سے ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے دعویدار نے ملک کوپونے4 سال میں لوڈشیڈنگ دی، معیشت کا بیڑا غرق کیا،بجلی پٹرول گیس کو مہنگا کیا،ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا لالچ دیا مگر عوام کومہنگائی، بدامنی، افراتفری، نفرت اور محرومی کے سوا کچھ نہ دیا۔نہوں نے کہا کہ اس نیازی نے ملکی سلامتی کے ادارروں،سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایف آئی اے کواپنے فرائض کی ادائیگی سے روکاگیا لیکن اب ہمیں ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ توشہ خانہ کی چوری کس نے کی،ان سے تحفہ میں ملنے والی گھڑیاں نکلیں جو انہوں نے بیچی ہیں،اب قوم ان سے حساب لے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن جیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے فارن فنڈڈ ٹھگوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور عمران خان نے عوام کےساتھ جو ظلم کیا اس کا ایک ایک پائی کا حساب لیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیاجس پر قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔عابد شیر علی نے کہا کہ اس باران کے حلقہ کی عوام انکی2018 کے الیکشن کی ہار کا بدلہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے108 نواز شریف کے پروانوں اور شیروں و جانثاروں کا مضبوط قلعہ ہے جو ضمنی انتخاب میں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے25 ستمبر کو مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog