جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد عالمی سطح پر سرزمین پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے ۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on August 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی ) پاکستانی نوجوان نسل جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اور انسانیت کے درخشندہ اصولوں پر کاربند ہو کر مملکت خداداد پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کریں ۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب ،صحافی،شاعر. ،جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی نے مملکت خداداد پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ایس۔اے۔صہبائی نے کرپٹ مافیا پر مشتمل ظالمانہ و جابرانہ ،آمرانہ و جاگیردارانہ نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا نے آزادی کے پچھتر سالوں میں پاکستان کو باپ کی جاگیر سمجھ کر بیددردی سے اتنا لوٹا کہ آنے والی نسلوں کو آئی۔ایم۔ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کا مقروض کر کے پاکستان کی آزادی و سالمیت کو داو پر لگا دیا ہے۔آج کا پاکستانی نوجوان اور بالخصوص عام عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں ۔آئے روز کی بلاوجہ کی مہنگائی اور خود ساختہ ٹیکسوں کی بھرمار نے پاکستانی عوامی اکثریت کو نفسیاتی مریض بنا ڈالا ہے ۔ایس۔اے۔صہبائی نے پاکستان کے بدقماش سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور نام نہاد علمی ،ادبی و تعلیمی ٹھیکیداروں کو مملکت پاکستان اور اسلام کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی بدولت ہماری قوم مایوسی کا شکار ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا منشور مثبت میڈیا کے فروغ سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ مثبت میڈیا ہی پازیٹو پاکستان کا آئینہ دار ہو سکتا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme