والد کی خواہش پر گزشتہ سال شادی کرلی تھی، محب مرزا

Published on January 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

والد کی خواہش تھی کہ وہ اکلوتے بیٹے کو زندگی میں ہی شادی شدہ دیکھ کر جائیں
کراچی (یواین پی) اداکار، لکھاری، ہدایت کار و پروڈیوسر محب مرزا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال والد کی خواہش پر شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔محب مرزا کے والد محسن مرزا جنوری 2022 میں انتقال کر گئے تھے اور گزشتہ ایک سال سے محب مرزا کی صنم سعید سے شادی کی افواہیں بھی ہیں۔اب اداکار نے صنم سعید کا نام لیے بغیر اور اپنی نئی شریک حیات کا نام بتائے بغیر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی۔محب مرزا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شادی کے سوال پر وضاحت کی مگر یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل کس سے شادی کی تھی۔محب مرزا نے شادی کے سوال پر بتایا کہ خدا کا شکر ہے، انہوں نے ایک سال قبل ہی شادی کرلی تھی اور اب وہ تنہا زندگی نہیں گزار رہے۔اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اکلوتے بیٹے کو زندگی میں ہی شادی شدہ دیکھ کر جائیں، اس لیے انہوں والد کے انتقال سے قبل ہی گزشتہ برس شادی کرلی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes