صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھاورافسوس کا اظہار

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جلال پور، موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس المناک حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ صدر نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، صدر مملکت نے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme