آرمی چیف کیلئے متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا گیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدارتی محل قصر البحر مجلس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔شیخ محمد بن زاید نے جنرل قمر باجوہ سے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ مشترکہ تعاون، تازہ ترین علاقائی اور عالمی مسائل اور باہمی تشویش کی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ’آرڈر آف زاید‘ ایوارڈ ست نوازا۔پاکستان آرمی چیف کو یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار کے ادا کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔آرڈر آف یونین متحدہ عرب امارات کی طرف سے دوست ممالک کے سینئر حکام کو دیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔اس سے قبل سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، چین کے صدر شی جن پنگ ، امریکی صدر جارج بش، جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت اہم عالمی اور جی سی سی رہنماؤں کو یہ اعزاز ملا ہے ۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دسمبر 2021ء میں اس ایوارڈ کے آخری وصول کنندہ تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy