ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد ڈائریکٹر لینڈاور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ہمراہ نانا بابا قبرستان کا ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں دورہ 

Published on June 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments
حیدرآباد (رپورٹ جنید علی گوندل) ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کیپٹن (ر) الطاف حسین ڈائریکٹر لینڈ ڈاکتر عارف جیحجو اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل سید ولی محمد شاہ کے ہمراہ نانا بابا قبرستان کا ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں دورہ تفصیلات کے مطابق قبرستان کی زمینوں پرقائم تجاوزات کو مسمار کرنے کے عدالتی حکم کی تعمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کیپٹن (ر) الطاف حسین ڈائریکٹر لینڈ ڈاکتر عارف جیحجو اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل سید ولی محمد شاہ کے ہمراہ گھمن آباد میں واقع نانا بابا قبرستان کا دورہ کیا اور وہاں قائم تجاوات کا جائزہ لیا گیا .انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے قائم کی گئ تجاوزات کو وہ خود مسمار کردے تاکہ  زیادہ نقصان سے بچا سکے بدیگر صورت تجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کرنا پڑے گا. دورے کے دوران ایک شہری کی جانب سے ایک بااثر شخص کی جانب سے قائم کی گئ تجاوات کا بھی معائنہ کروایا گیا حس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے شہری کئ بہادری کو سراہا..  واضح رہے چند روزقبل سندھ ہائ کورٹ سکھر بینچ نے حیدرآباد کے ٹنڈوطیب , نانا بابا , اوستار شاہ قبرستان  سمیت شہر کے 7 قبرستانوں پر قائم تجاوات کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا.
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme