چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں کا دورہ

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

بارش متاثرہ علاقوں کے نقصانات کے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد پیش کی جائے۔ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت
ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ): چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ٹھٹہ اور کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سمیت بارشوں کے باعث زیر آب متاثرہ دیہات اور علاقوں کا دورہ کرکے رلیف کے کام و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین اور علاقہ مکین سے ملاقات کرکے سہولیات و ديگر مسائل معلوم کئے جبکہ موقع پر ہی ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری طور پر ادویات، پینے کا پانی، راشن، ٹینٹ و دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بارشوں کے بعد متاثرین کو اپنے آبائی علاقوں و مقامات پر منتقل کرنے تک رلیف کا کام جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ساحلی علاقوں کے دیگر قریبی آبادی کو بھی محفوظ مقامات پر رلیف کیمپس میں منتقل کرکے انہیں رلیف سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ متاثرین کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں ہدایت کی کہ نقصانات کے متعلق تفصیلی فہرست جلد پیش کی جائے تاکہ متاثرین کی فوری مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوام کی شکایات پر چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ئضنفر علی قادری کو ہدایت کی کہ مرف کی کارکردگی و دیگر شکایات کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی فوری پیش کی جائے تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دیتے ہوئے کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام ہستالوں اور صحت مراکز میں ایمبولینسس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت مطلوبہ ادویات و دیگر تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ علاقہ معززین اور متاثرین کی درخواست پر چیف سیکریٹری نے متعلقہ افسران کو زیر آب علاقوں کے شگاف بند کرنے سمیت دیگر کمزور بندوں کی مرمت کے احکامات بھی جاری کئے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بارش اور سیلاب متاثرین کو رلیف کی فراہمی و دیگر سہولیات اور انتظامات کے متعلق مجموعی تفصیلی بریفگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی سے لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرکے انہیں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ محکمے ہر وقت مصروف عمل ہیں تاکہ انہیں کسی بھی مشکل کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کیٹی بندر کے مختلف بندوں، دیہاتوں اور علاقوں کا دورہ ککرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور جاری امدادی کاموں کی نگرانی بھی کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں اور متاثرین سے ملاقات کی اور درپیش مسائل کے متعلق معلومات حاصل کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی امداد اور رلیف کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes