لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں سیری جنجوٹ بہادر پر انڈین آرمی کی فائرنگ

Published on September 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments


کھوئی رٹہ (یو این پی )لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں سیری جنجوٹ بہادر پر انڈین آرمی کی فائرنگ، سول آبادی کو نشانہ بنایا، ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی گاؤں سیری جنجوٹ بہادر پر انڈین آرمی نے گزشتہ روز بلا اشتعال فائرنگ کی انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ سے ضاروف حسین ولد محمد دین عمر 41سال قوم جاٹ ساکن جنجوٹ بہادر سیری شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعدحالت تشویشناک ہونے کی بناء پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے کر گنوں کو خاموش کرا دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes