ایمرجنگ ایشیاکپ؛پاکستان اور بھارت فائنل میں آج مدمقابل

Published on July 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

کولمبو ( یواین پی)اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان آج بھارت کے مدمقابل آئے گا۔گزشتہ روز کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کو کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا۔ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو اب تک کوئی شکست نہیں ہوئی جبکہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیشی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes