گن پوائنٹ پر ہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی و زیورات لوٹ لئے

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) تھانہ سٹی فاروق آباد کی حدود میں ڈکیتی کی مبینہ بڑی واردات۔ 9/10 کے قریب آتشیں اسلحہ سے لیس ڈاکو گھر میں گھس گئے۔ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی و زیورات لوٹ لیے۔ بتایا گیا ہے تھانہ سٹی کے علاقے نوکھرنو روڑ نزد دیہی مرکز صحت شہری طارق گجر و خالد گجر آڑھتی کے گھر پر شام گئے تقریبا 8 بجے 9/10 ڈاکو داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود نقدی و زیورات جن کی مالیت تقریبا 20 لاکھ بتائی جاتی ہے لوٹ کر فرار ہو گئے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی اکھاڑ کر لئے گئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او شیخوپورہ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سٹی اور پولیس کی فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ شام گئے شہری علاقہ میں بڑی واردات پر اہل علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog