نصرت فتح علی خان کے سوانح نگار پروفیسر ڈاکٹر پیری ایلن بڈ کا لائل پور میوزیم فیصل آباد کا دورہ

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فرانس کے محقق اور نصرت فتح علی خان کے سوانح نگار پروفیسر ڈاکٹر پیری ایلن بڈ نے لائل پور میوزیم فیصل آباد کا دورہ کیا اور میوزیم کی ترتیب اور خاص کر نصرت فتح علی خان کارنر کو سراہا۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم میاں عتیق احمد نے ڈا کٹر پیری کو لائل پور میوزیم میں خوش آمدید کہااور انہیں میوزیم کی مختلف گیلریز کا دورہ کرایا۔ڈاکٹر پیری نے میوزیم میں علاقائی تاریخ کی ترتیب کو دیکھ کر خوشی کا اظہار اور باالخصوص عقیدہ زیرگنبد اور نصرت فتح علی خان کارنر کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فن گائیگی انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتی اور معاشرے کی تشکیل کرتی ہے جس میں نصرت فتح علی خان کا کردار بڑا اہم ہے جو کہ ایک عظیم انسان تھا جس کی آواز صدیوں سنائی دیتی رہے گی۔انہوں نے میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائل پور میوزیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس میوزیم کا مقابلہ فرانس کے بڑے عجائب گھر سے کیا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر میوزیم نے انہیں میوزیم شیلڈ بھی پیش کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme