ڈاکٹر صابر نے ہمیشہ حق کی آو از کو بلند کرنے اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا

Published on July 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

Sabir
نڈر اور بے باک صحافت ہمیشہ انکا طرہ امتیاز رہی ،انہیں اعلیٰ صحافتی خدمات پر وکلاء برادری ٹیکسلا کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا
ٹیکسلا(یو این پی )المرتضیٰ ٹرسٹ کے زیر اہتمام افطار و ڈنر کی تقریب ، مختلف این جی اوز کے سربراہان کے علاوہ عمائدین علاقہ ، سیاسی ، سماجی ، ادبی و کاروباری شخصیات کی شرکت ،ڈاکٹر سید صابر علی کو اعلیٰ صحافتی خدمات پر وکلاء برادری ٹیکسلا کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا،دکھی انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے ،ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی اسی طرح خیال رکھنا چاہئے ،صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ،صحافت واحد شعبہ ہے جو ظالموں کو اپنی حدود و قیود میں رہنے پر مجبور کردیتا ہے،ڈاکٹر صابر نے ہمیشہ حق کی آو از کو بلند کرنے اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، نڈر اور بے باک صحافت ہمیشہ انکا طرہ امتیاز رہی ،اعلیٰ صحافتی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار المرتضیٰ ٹرسٹ کے چیئر مین و صدر ٹیکسلا بارایسوسی ایشن راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ ، فنانس سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ، چوہدری مدبر کہوٹ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کیا ، اس موقع پر وکلاء برادری کی جانب سے واہ کینٹ ٹیکسلا کے صحافی ڈاکٹر سید صابر لی کو انکی اعلیٰ صحافتی خدمات پر گولڈ میڈل دیا گیا ،طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک صحافی کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نیک نیتی اور ایمانداری سے پوری کرنے کے لئے جن مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے عام آدمی کو اسکا ادراک نہیں ،جن کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی یہ صحافی قلم کا جہاد کر کے انکی آو از ایوان اقتدار تک پہنچاتے ہیں،چوہدری مدبر کہوٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے،انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ صحافت وہ زریعہ ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے،جو قوم کی سہی سمت میں رہنمائی کرتا ہے اور رائے عامہ کی تشکیل کرتا ہے، انجمن تاجران واہ کینٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک عابد محمود نے کہا کہ فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ جبکہ صحافی ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہوتے ہیں،صحافی کا مذہب ہے بولنا ،دنیا خاموش رہ سکتی ہے،غلاموں کے لب سئے جاسکتے ہیں،حاکم وقت مصلحتوں اور مجبوریوں کا لبادہ اوڑھ سکتے ہیں،مگر صحافی خاموش نہیں بیٹھ سکتا،اسکا کام ہے بولنا ، لکھنا اور کھل کر حق و سچ کو اجاگر کرنا،تقریب میں سید اعجاز حسین شاہ ، سید بلال حسین شاہ ، سید ارتضیٰ حسین شاہ، چوہدری عابد وڑائچ ، جنرل سیکرٹری صوبہ تحریک صوبہ پوٹھوار راجہ قیصر پرویز،ظہیر احمد گدوال ،راجہ قیوم ،چوہدری نقاش ، خالد محمود یوسف زئی ،حاجی نسیم ،شاہدین خان، ملک اشتیاق ،ملک عامر ثاقب ، ملک عدنان ،عبدالحنان راجہ،ملک صلاح الدین ، ملک جاوید اعوان،مزدور رہنما راجہ عابد نذیر کیانی ،پروفیسر وقاص ، ڈاکٹر مسعود احمد خان، وحید ہاشمی آف کرولی ،شیخ ریاض ، قبال خان آف موہڑی کھٹراں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme