چمن کے سرکاری اسپتالوں میں : پیرامیڈیکس کی ہڑتال جاری

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

666
چمن۔۔۔ چمن میں پیرامیڈیکس کی جانب سے بطوراحتجاج سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ بدستور ایک مہینے سے جاری ہے ۔ پیرا میڈیکس نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف ضلع بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو تالے لگوادیئے ہیں مگر حکومت اور محکمہ صحت نے ان پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ پیرامیڈیکس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ہو کر شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی ضلعی ہیڈکوارٹراسپتال پہنچ کر ختم ہوئی۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈزو سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔اجتماعی ریلی میں شریک محکمہ صحت کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے جائز مطالبات کے لئے ان کا احتجاج ایک ماہ سے جاری ہے مگر حکومت اور محکمہ صحت نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ہم نے مجبوری کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں کو بطوراحتجاج بند کررکھا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہمارے اسٹاف کے تنخواہؤں سے کٹوتی کرتے ہیں اور ہمارے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔عبدالمنان خان ضلعی صدر پیرامیڈیکس چمن نے بتایا کہ ہمارے تمام مطالبات جائز اور قانونی ہیں اور مطالبات کے ڈیمانڈ نوٹس کو محکمہ کے حکام کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy