بیرون ملک جانے کے خواہاں نوجوانوں پاسپورٹ آفس میں ذلیل و خوار ہوگئے

Published on February 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

سائلین نے وفاقی وزیرِ احسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور محکمہ داخلہ کو ڈسپلن کاپابند کیا جائے
نارووال(یو این پی)مہنگائی،بیروزگاری اور کمزور ملکی معیشت سے گھبرائے نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ آفس کا رخ کر لیاجہاں سسٹم ہی رکاوٹ بن گیا،ذلالت،بدنظمی اور نگران اداروں کی چشم پوشی نے بے بس عوام کو تماشہ بنا دیا،ڈسٹرکٹ میڈیا کلب نارووال کے صدر انجنیئرندیم بٹ کی زیرنگرانی سروے کے مطابق سائلین نے بتایا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں،صبح 6 بجے آ کر بھوکے پیاسے بے ہنگم لائنوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں، عینی شاہدین نے بتایا کہ دھکم پیل سے کئی افراد زخمی بھی ہو چکے،سائلین نے وفاقی وزیرِ احسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور محکمہ داخلہ کوڈسپلن کا پابند کیا جائے کہ کوریا جانے والے نوجوانوں کو ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ جاری کرنے میں مدد فراہم کی جائے تاکہ یہ نوجوان زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بن کر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں، شہر کی سماجی و صحافتی تنظیموں خصوصا ڈسٹرکٹ میڈیا کلب نارووال نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کرکے عوام کو ایجنٹ مافیا اور کرپٹ ملازمین سے نجات دلائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme