دسمبر کی پہلی بارش، موسمی بیماریوں میں کمی کا امکان

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

لاہور: (یواین پی) دسمبر کی پہلی بارش کے بعد موسمی بیماریوں میں کمی کا امکان ہے، ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بارش کے باعث الرجی سے ہونے والی بیماریوں میں واضح کمی آئے گی۔موسمی اثرات کے باعث ناک، کان‘ گلے کی بیماریاں عام ہوتی ہیں تاہم ان کا براہ راست تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔ آلودہ ہوا سانس کے ذریعے ناک اور گلا کے راستے پھیپھڑوں میں جا کر پھیپھڑوں کے انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔دسمبر میں بارشوں کے باعث ان بیماریوں میں کمی آئے گی، ہسپتال میں آئے مریضوں کا کہنا ہے کہ بارش کا انتظار تھا تاکہ فضائی آلودگی سے ہونے والی بیماریوں سے پیچھا چھوٹ سکے۔ماہر امراض کا کہنا ہے کہ امید ہے اب بارشوں کے سلسلے کے ساتھ فضائی آلودگی سے ہونے والی بیماریوں میں کمی آئے گی۔ ڈاکٹر محمد ارشد سرجیکل ہسپتال ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بارش ہونے کے باوجود ہم مریضوں کو اس موسم میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy