شہباز گِل کے مزید ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments
اسلام آباد(یواین پی)بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے مزید ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، شہباز گِل کمرہ عدالت لے جاتے ہوئے رو پڑے، کہا میرا ماسک چھین لیا گیا، خدا کا واسطہ ہے ماسک دے دیا جائے۔اسلام آباد کچہری میں شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر سماعت ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کر رہے ہیں۔پولیس نے عدالت سے شہباز گِل کے مزید 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے دو روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا تھا آپ 8 دن کی درخواست کیوں لے آئے ؟عدالت نے پولیس سے سوال کیا کہ آپ شہباز گِل کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں ؟کمرۂ عدالت میں موجود شہباز گِل نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے، عدالت نے شہباز گِل سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے ماسک دے دیں میں رک جاؤں گا جس کے بعد شہباز گِل کیلئے عدالت میں آکسیجن سلنڈر بھی پہنچا دیا گیا۔عدالت نے سماعت کے دوران  استفسار کیا کہ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ہوا یا نہیں ؟ کیا پولیس دو روز میں تفتیش کرسکی یا نہیں ؟ کیا پولیس نیا ریمانڈ مانگ رہی ہے یا پہلے کی توسیع چاہتی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ کیا تکنیکی طور پر پہلا دو روزہ جسمانی ریمانڈ شروع ہی نہیں ہوا ؟اس موقع پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ بیماری آپ نے دیکھ لی اس کا جینوئن معاملہ ہے، میڈیکل رپورٹ سے بھی لگ رہا ہے تشدد کیا گیا، میں نے کل ڈاکٹر سے پوچھا انہوں نے مجھے بتایا ہے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہےجب درد کی کوئی شکایت کرے تو وہ انگلیاں دیکھ کر اندازہ لگاتے ہیں، پولیس نے جو ریمانڈ کا پرچہ دیا ہے اس کے مطابق بھی پولیس مان رہی ہے کہ ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں بھی تفتیش تھی کیونکہ ہمیں تو کل رات 9 بجے بطور وکیل ملنے کی اجازت ملی، پیر کو یہ کیس ہائی کورٹ میں بھی لگا ہوا ہے، کوئی شک نہیں کہ 48 گھنٹے پورے ہو چکے ہیں۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ آپ کے سامنے ہے شہباز گِل کو ویل چیئر پر آکسیجن سلنڈر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes