افغانستان میں پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال قتل

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

جلال آباد(یو این پی)افغانستان کے افغانستان کے شہر جلال آباد میں تعینات پاکستان کے سفارت کار رانا نیئر اقبال کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، رانا نیر اقبال جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزہ سیکشن میں اسسٹنٹ تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سفارت کار کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے سفارت کاروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اسسٹنٹ سیکرٹری تھے اور انہیں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ مغرب کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہ کی جانب آ رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 9 فائر کیے تاہم نیئر اقبال کو 6 گولیاں لگیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقتول سفارت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جلال آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رانا نیئر اقبال کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں تعینات کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题