قومی بچت کی سکیمیں، صارفین کو31 اگست تک سیونگ اکاؤنٹس کھلوانے کی ہدایت

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)یجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز فیصل آبادمیاں شہزاد اکرم نے کہا ہے کہ ادارے کے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ نے اپنے ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کے صارفین کو 31 اگست 2022 تک اپنے سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت کی ہے، حکومتی قوانین میں ترمیم کی روشنی میں ان تمام سکیموں کے صارفین کیلئے سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا لازم قرار دیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سیونگ اکاؤنٹس میں ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کے صارفین کا منافع کریڈٹ کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ31 اگست کے بعدپرافٹ کوپن کے ذریعے منافع وصول نہیں کیا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کے صارفین مزید معلومات و رہنمائی اور اقدامات کیلئے متعلقہ نیشنل سیونگز سنٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme