اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں میں ممالک مختلف امور ،تعلقات اور ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری ہو رہی ہے۔پاکستان اور ایران کی دو ستی لازاول ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں،اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائرز کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے،پاکستان کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے جس سے ایرانی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے