عوام کے جان ومال کا تحفظ اولےن ترجیح ہے کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائزنہیں ہوگا عمر سعید ملک

Published on February 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے دربار حضرت کرمانوالہ شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا انہو ں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولےن ترجیح ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائزنہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ دینی مدارس ، مساجد ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر مکمل توجہ مذکور ہے ۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے پولیس اہلکاروں کو دوگنا تعینات کر دیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت کرمانوالہ شریف کے عرس سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائز لےتے ہوئے متعلقہ افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر رﺅ ف احمد، ڈی اےس پی صدر سرکل سلیم احمد رتھ، ایس ایچ او صدر اوکاڑہ راناعمران علی ٹیپو، چیف سیکیورٹی افسر راﺅ صفدر اور حساس اداروں کے افسران بھی موجو د تھے ۔ ڈی پی اوعمر سعید ملک نے کہا ضلع بھر کی درگاہوں ، دینی مدارس ، امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنا دیا گیاہے دینی مدارس اور درگاہوں ، کی سیکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے مانیٹر کیا جارہاہے ۔ عرس کی تقریبات کے موقع پر تین شفٹوں میں ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور ٹریفک کا عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا۔انہوں نے شہریو ں سے اپیل کر تے ہوئے کہا کے اپنے ارد گرد کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں کوئی مشکو ک افراد یا کوئی اشیاءنظر آئے تو فوراً15پر اطلا ع دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes