مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیراعظم

Published on August 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار، مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں حادثے میں شہید ہونے والے 9 فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ‘مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے’۔ وزیراعظم نے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes