اوکاڑہ قصور پاکپتن و دیگر  سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیور ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں;ترجمان ریسکیو پنجاب 

Published on August 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ قصور پاکپتن و دیگر  سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیور ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8484 لوگوں کا انخلاء، 420 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 341 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیاقصور میں 1896 لوگوں کا انخلاء اور 98 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 108 جانوروں کو منتقل کیا گیا، اوکاڑہ میں 887 لوگوں کا انخلاء اور 86 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 16 جانوروں کو منتقل کیا گیا،  پاکپتن میں 2853 لوگوں کا محفوظ انخلاء اور 46 جانوروں کو محفوظ جگہ پہ منتقل کیا گیا،  بہاولنگر میں 704 لوگوں کا انخلاء 116 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 68 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا، وہاڑی میں 2124 لوگوں کا محفوظ انخلاء اور 103 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا، سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں متعین ہیں اور قریبی اضلاع بیک اپ کے لیے تیار ہیں،پنجاب بھر ریسکیو 1122 کے روٹین آپریشن جاری ہیں
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog