چھوٹے ڈیمز بناکر پانی ذخیرہ کرنے، توا نائی بحران پر قابو پانے کے اقدامات کئے جائیں۔محمدطارق چودھری

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

نارووال(یو این پی)یوکے میںکرونا ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستان کی پہچان بننے والے، محب وطن پاکستانی محمد طارق چوہدری جو کہ نہ صرف یوکے بلکہ پاکستان میں بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیات میں شامل ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ2040تک پاکستان سمیت دنیا بھر کے 44ممالک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی جس سے 2.8ارب کے لگ بھگ لوگ متاثر ہونگے اور 2050تک پیاسے رہنے والے لوگوں کی تعداد 7بلین تک جا سکتی ہے پاکستان میں ہر سال کروڑوں کیوسک پانی سمندر کی نظر ہوجاتا ہے کسی نے بھی 75سالوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ڈیمز بنانے پر توجہ دیدی جائے اور اس سال جس طرح بارشیں ہوئیں اور اربوں کیوسک پانی ضائع ہوا اگر یہی ڈیم اور چھوٹے کنویں بناکر پانی ذخیرہ کیا جاتا تو اس سال کا پانی آئندہ دس سال کیلئے پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی تھا۔ صدر ایوب خان کے بعد کسی بھی حکمران نے بڑے ڈیمز بنانے پر توجہ نہ دی اور جو یہ ڈیمز ہیں ان کی معیاد بھی پوری ہوتی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر بھارت کی طرح نہروں‘ راجباہوں‘ دریاوں پر چھوٹے چھوٹے ڈیمز بناکر پانی ذخیرہ کرنے کیساتھ ساتھ توا نائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes