سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقوں میں 8گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ جاری

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments


سیا لکوٹ(یو این پی)سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقوں میں 8گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ جاری،شہریوں کا حکومت سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے شہری علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں12گھنٹے تک بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ بجلی کی گھنٹوں بندش سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حکومتی اعلان کے باوجود شہر اقبال کے شہری ودیہی علاقوں میں کربناک لوڈ شیڈنگ حکومت کی کمزوری کا ثبوت ہے ۔ سحر اور افطار میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ مساجد میں ادائیگی نماز کے دوران بجلی بند ہونے سے نمازیوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر اقبال کی سیاسی و سماجی شخصیات نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题