عوام اپنے بال بچوں اور مال و اسباب کو سیلاب کی نظر ہوتا دیکھ کر کچھ نہیں کر پارہے۔حاجی شکیل اعوان

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)نوجوان سیاسی رہنماءاور سابق چیئرمین تلونڈی بھنڈراںحاجی محمد شکیل اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں لوگوں کی جمع پونجی پانی کی نظر ہوگئیں جبکہ حکمران اور اپوزیشن باہم دست و گریباں ہیں۔ اپوزیشن اور حکمرانوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ کرسی کا یہ کھیل چھوڑ کر اسلام آباد کی بجائے بلوچستان اور سندھ میں ہوتے مگر اپوزیشن اور حکومت کو عوام سے کوئی غرض نہیں وہ جائیں بھاڑ میں انہیں تو صرف حکمرانی کرنی ہے جو وہ کررہے ہیں اور عوام اپنے بال بچوں اور مال و اسباب کو سیلاب کی نظر ہوتا دیکھ کر کچھ نہیں کر پارہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے مختلف اضلاع میں بستیاں کی بستیاں پانی کی نظر ہوکر شہروں کے شہروں مٹا چکا ہے مگر حکمران اور اپوزیشن ایکدوسرے کو مٹانے میں لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سمجھ جانا چاہیئے کہ انہیں صرف اور صرف اقتدار اور اپنے جان و مال سب سے زیادہ عزیز ہے ان کا عوام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح معصوم بچوں کی نعشیں پانی سے مل رہی ہیں ہمارے حکمرانوں کی بے حسی پر سوائے آنسو بہانے کے لوگ کچھ نہیں کر پارہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy