اوکاڑہ کی ڈائری ۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز سے

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

اوکاڑہ کی ڈائری ۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز سے
چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل سے محروم
ڈکیتی اور چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عبید مستری اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں کینال ویو کے قریب آتشیں اسلح سے مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلح کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ شاہبور کے رہائشی نور احمد کے گھر سے نامعلوم چور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان چُرا کر لے گئے۔ تیسری واردات میں کراؤن سٹی اوکاڑہ کے رہائشی یار محمد کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات اور 2 لاکھ 45 ہزار روپے نقدی چُرا کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی مسعود علی ہاشمی کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے 5 تولے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چُرا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی محمد نعمان بشیر نے اپنی موٹرسائیکل لاری اڈا دیپالپور کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں
دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق
تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق دانش اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہاتھا کہ اچانک راستے میں جندراکہ روڈ اوکاڑہ پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں دانش موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عمران شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے
مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منظور نامی شخص کو چک نمبر 49/2.L اوکاڑہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اور لوٹ مار کرنے لگے۔ جس پر منظور نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آکر منظور شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر لی ہے۔جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف اُسے طبی امداد پہنچا رہے ہیں
لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہےچوہدری عرفان
چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل اوکاڑہ چوہدری عرفان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے شکایت سیل میں آنے والی درخواستوں پر نہ صرف فوری ایکشن لیا جا رہا ہے بلکہ سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے سرکاری محکموں کو متعلقہ درخواستوں بھجوا کر ان پر عملد ر آمد کے لئے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں لوگوں کے سرکاری محکموں سے متعلقہ کام فوری طور پر کروانے کے لئے محکموں سے مکمل رابطہ اور ہم آہنگی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکایت سیل میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy