نامورترقی پسند شاعراحمد فراز کی برسی ”آج“‘ منائی جائے گی

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک کے نامور ترقی پسند شاعر، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈز اور ہلال پاکستان کے حامل ممتازماہر تعلیم وشعر نگار احمد فراز کی برسی آج بروز جمعرات کومنائی جائے گی۔احمد فراز 12جنوری 1931کو کوہاٹ میں پیداہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد شعر و شاعری کا آغاز کردیا۔وہ مختلف یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ماہر تعلیم کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ احمد فراز اردو، فارسی، پنجابی سمیت دیگر زبانوں پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ احمد فراز مختلف سرکاری و اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ عمرکے آخری ایام میں وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلاہو گئے۔ احمد فراز نے ہزاروں نظمیں اور درجنوں مجموعہ کلام بھی تحریر کئے۔احمد فراز کڈنی فیلیور کے باعث 25اگست 2008کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے پرستار مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کریں گے جس میں احمد فراز کی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ اس موقع پر مرحوم کے پرستار ا ن کی آخری آرام گاہ پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے سمیت فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ احمد فراز کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاجائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题