بسمہ معروف ون ڈے میں بابر اعظم سے بہتر ہیں: عروج ممتاز

Published on December 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

 لاہور(یو این پی)پاکستانی سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز نے بسمہ معروف کو دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین بابراعظم سے بہتر قرار دے دیا۔ عروج ممتاز نے بطور مہمان شرکت کی اور خواتین کرکٹ کی موجودہ صورتحال، کمنٹری میں نوجوان خواتین کی انٹری اور دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے پروگرام کے حاضرین کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے اور ان کی فرمائش پر اپنی جاندار کمنٹری سے حاضرین کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔دوران شو ایک سیگمنٹ میں جب اسکرین پر بسمہ معروف کی تصویر دکھائی گئی، جس پر میزبان تابش ہاشمی نے تبصرہ کرتے ہوئے بسمہ کو خواتین کھلاڑیوں کی بابر اعظم کہا تو عروج ممتاز نے میزبان سے اتفاق کیا اور ساتھ میں کہا کہ بعض اوقات بسمہ معروف بابراعظم سے بہتر پرفارم کرتی ہیں۔خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے حوالے سے عروج ممتاز کے خیالات جان کر تابش ہاشمی بھی ’واہ‘ کہے بغیر نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ آل راونڈر بسمہ معروف پاکستان کی نمایاں خواتین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مختلف میچز میں کئی بار بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog