دنیا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے بخار میں مبتلا

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 877)      No Comments

fifaبیسویں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے شروع ہونے میں 27 دن باقی، میگا ایونٹ 12 جون سے برازیل میں شروع ہوگا، افتتاحی تقریب 12 جون کو ہوگی، میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر، سپین اپنے اعزاز کا دفاع کریگا، 32 ٹیمیں 8 گروپوں میں تقسیم
اسلام آباد (یو این پی) بیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2014 ء 12 جون سے برازیل میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر دنیا پر طاری ہوتا جا رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 27دن بعد برازیلی تہذیب اور میلوں ٹھیلوں کارنگ لئے تقریب میں ہوگا۔ اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب برازیل کے خزانوں، کلچر اور متنوع طرز زندگی کا عکس لیے ہوئے ہوگی۔ حاضرین اور دنیا بھر میں ٹی وی سیٹس کے سامنے بیٹھے اربوں ناظرین کو ملک کاخبو صورت چہرہ دکھائیں گے ۔ 12جون کو ساؤپالو میں مقامی وقت کے مطابق 3:15 پر شروع ہونے والی تقریب 25منٹ جاری رہے گی اس دوران 600 سے زائد فن کار اور بازی گر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس شو کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریب صرف ناچ گانے تک محدود نہیں۔ یہ برازیل اس کے کلچر ل، لوگ اور فٹ بال کیلئے خراج تحسین ہے ۔ شو کا مرکز نگاہ عظیم الشان روشنی کا گولہ ہوگا جسے قمقموں سے تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس کے روشن ہونے سے سٹیڈیم میں رنگ و نور اتر تا محسوس ہوگا۔ انہوں نے بتایا چونکہ تقریب دن میں ہوگی اس لیے آتش بازی کا بہت بڑا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔ اس طرح ہم میدان کو بہترین حالت میں بھی رکھ سکیں گے کیونکہ اس کے بعد یہاں برازیل اور کروشیا کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائیگا۔ سپین کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کرینگی جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ بی میں عالمی چیمپیئن سپین کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان برازیل، کیمرون، میکسیکو اور کروشیا ، گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن سپین، آسٹریلیا، چلی اور ہالینڈ، گروپ سی میں کولمبیا، آئیوری کوسٹ، یونان اور جاپان، گروپ ڈی میں یورا گوئے، انگلینڈ، اٹلی اور کوسٹاریکا، گروپ ای میں سوئٹزرلینڈ، فرانس، ہنڈوراس، ایکواڈور، گروپ ایف میں ارجنٹائن، نائیجریا، بوسنیا ہرزگووینیا اور ایران، گروپ جی میں جرمنی، گھانا، پرتگال اور امریکہ گروپ ایچ میں بیلجیئم، الجیریا، جنوبی کوریا اور روس شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes