فیصل مسجد میں رمضان المبارک میں نماز عشاء 9 بج کر 15 منٹ اور نماز جمعہ ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی

Published on June 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,353)      No Comments

Fasil
اسلام آباد (یو این پی) فیصل مسجد میں رمضان المبارک کے دوران نماز عشاء اور نماز جمعہ کے اوقات پر مبنی شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نماز عشاء 9 بج کر 15 منٹ اور نماز جمعہ ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ فیصل مسجد انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قاری محمد اخلاق، قاری مفتی ضیاء الرحمن، قاری محمد نعمان اور قاری احسان اللہ نماز تراویح پڑھائیں گے جبکہ ختم قرآن پاک کی تقریب رمضان المبارک کی 25 ویں رات کو منعقد ہو گی۔ نماز جمعہ کا اردو خطبہ 12 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog