سیاسی و ابستگیوں سے بالا تر ہو کرسیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے غلام مصطفے بھٹی

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

بورے والا(یواین پی )پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کے صدر غلام مصطفے بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں طوفانی بارشوں سے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس سے سینکڑوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں نہ ان کے پاس پانی اور نہ خوراک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے صدر انجمن تاجران چاچا محمد اسلم کی زیر سرپرستی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے میونسپل کمیٹی کے باہر لگائے گئے امدادی کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت تمام سیاسی و ابستگیوں سے بالا تر ہو کرسیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے اس موقع پر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران عثمان جمیل بھٹی ،صدر انجمن تاجران عارف بازار چوہدری محمد عاطف آرائیں ،نائب صدر عمران عزیز شیخ ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عرفان گجراور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog