چمن میں انسداد پولیو مہم (آج )سے شروع

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 669)      No Comments

04
چمن (یو این پی) چمن میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق (منگل) کوضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ مہم کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع کی ستائیس یونین کونسلوں میں 330 سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گیں، موبائل ٹیمیں ٹرانزٹ کراسنگ پوائنٹس پر موجود رہیں گی، کوئی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔محکمہ صحت کے مطابق پاک افغان سرحدپر تعینات ٹیمیں بھی وہاں بدستور کام کرتی رہیں گی۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم سے رہ جانے والے بچوں کو چوتھے روز بھی قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈاکٹر شمس اللہ خان ضلعی سربراہ یونیسف انسداد پولیو مہم نے بتایا کہ ستائیس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog