معروف گلوکارہ نیرہ نور سریلی آواز کی مالک تھیں ساجد علی ساجد

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

نیرہ نور ایک ایسی دلکش اور سریلی آواز کی مالک تھیں جس نے شاعری کونئی زندگی بخشی
لاہور (یواین پی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے ممتاز فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معروف گلوکارہ نیرہ نور ایک ایسی دلکش اور سریلی آواز کی مالک تھیں جس نے شاعری کو زندگی بخشی، وہ آواز جو ہمیشہ زندہ رہے گیان کا انتقال موسیقی کی دنیا کا ایک عظیم نقصان ہے مرحومہ ترنم اور سوز کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی تھیں انہوں نے جو بھی گایا امر ہوگیاان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگایاد رہے کہ ”بلبل پاکستان“ لیجنڈری گلوکارہ نیرہ نور گزشتہ دنوں 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔نیرہ نور نے فیض احمد فیض کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔نیرہ نور کو متعدد اعزازات سے نوازا گیاا±نہیں 1973ءمیں نگار ایوارڈ جبکہ 2006ءمیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes