حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کریگی: آصف زرداری

Published on August 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے، صحت اجازت دیتی تو ایسی صورت حال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ایک بیان میں آصف علی زرداری کا تھا کہ اللہ کی ذات پر ایمان ہے قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہونگے، حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کریگی۔آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے، حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کرکے غریبوں کی مدد کرے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے کے اصول کو مشعل راہ بنایا جائے، متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes