نسوار پر عائد ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

پشاور(یواین پی) خیبر پختونخوا حکومت نے تمباکواور نسوار پر عائد ٹیکسوں میں کمی کافیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں فنانس ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ ترمیمی بل میں نسوار پر ٹیکس 5 روپے سیکم کرکے ڈھائی روپے کرنے اور ورجینا تمباکو پر ٹیکس ڈیوٹی کی شرح 6 روپے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔علاوہ ازیں سفید پتہ اور رسٹیکا تمباکو پر ڈیوٹی کی شرح 3 روپے فی کلو کم کرنے کی تجویز بھی فنانس ترمیمی بل میں شامل ہے۔دوسری جانب نسوار اور تمباکو پر عائد ٹیکس میں کمی پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سمجھتے ہیں کہ حکومت ان چیزوں پر پیسہ کما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسوار پر ٹیکس میں اضافے کا مقصد نسوار کے نشے کی حوصلہ شکنی کرنا تھی۔ نسواراتنا بڑا نشہ نہیں ہے کہ جس سے مشکلات پیدا ہوں۔ عوام چاہتے ہیں کہ نسوار کے ریٹ کم ہوجائیں۔ نسوار پر عائد ٹیکس سے حکومت کو بڑی آمدن بھی نہیں ہورہی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题