سیلاب سے ملک بھرمیں 7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھرمیں ایک طرف لمپی سکن کی وبا سے لاکھوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں اب سیلاب اوربارشوں سے بڑے پیمانے پرمویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے مطابق 14 جون سے 28 اگست تک ملک بھر کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے موصول ہونیوالے اعداد وشمار کے مطابق ابتک 7 لاکھ 27 ہزار144 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں 5 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخواہ میں 8 ہزار 771، پنجاب میں دولاکھ تین ہزار اورسندھ میں 15 ہزارسے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog