ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ لوگوں کو کہاں آباد کرنا ہے، علی زیدی چیئرمین عمران خان کو بحالی کے کاموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گےجن لوگوں کے گھر، مویشی اور مال کا نقصان ہوا انہیں دوبارہ آباد کرنا ہے، علی زیدی نے کہا کہ ہم بھی ٹھٹہ میں سیلاب متاثر عوام میں امدادی سامان تقسیم کررہے ہیں ہم ٹھٹہ سے سجاول کا رخ کریں گے پی ٹی آئی کراچی کی ٹیم نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اس وقت کراچی میں ہمارے 19 امدادی کیمپ لگے ہوئے ہیں علی زیدی نے مزید کہا کہ ہم روانہ کی بنیادں پر ٹھٹھہ اور سجاول میں امدادی سامان کراچی سے بھیجیں گے۔